اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں ایران کے مستقل مندوب نے واضح کیا ہے کہ ایران میں حفاظتی معاہدے پر معمول کے مطابق عمل درآمد ناممکن ہونے کی بنیادی وجہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور دوبارہ حملوں کی مسلسل دھمکیاں ہیں۔
ایران کے مستقل مندوب نے مزید کہا:
ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے نہ تو حفاظتی معاہدے کے تحت آنے والی جوہری تنصیبات پر غیرقانونی حملوں کو جارحیت قرار دیا ہے اور نہ ہی ان کی مذمت کی ہے۔ اس بات کی بھی کوئی ضمانت موجود نہیں کہ ایجنسی سے حاصل ہونے والی معلومات مزید حملوں کے لیے استعمال نہیں کی جائیں گی۔
ایران نے اپنی حفاظتی معاہدے سے متعلق ذمہ داریاں نہ تو ختم کی ہیں اور نہ ہی معطل کی ہیں؛ معمول کے مطابق ان ذمہ داریوں پر عمل درآمد میں عارضی اور نیک نیتی پر مبنی تاخیر، غیرمعمولی حالات کے پیش نظر ایک ناگزیر ردعمل ہے۔
جب محفوظ اور مؤثر تصدیقی عمل کے لیے ضروری حالات فراہم ہو جائیں گے تو ایران، ایجنسی کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ